مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے الزام لگایا ہےکہ دانیال عزیز اندرونی طور پر پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی دوڑ میں تھے، پی ٹی آئی نےگھاس نہ ڈالی تو آخری روز ٹکٹ لینے پہنچ گئے۔
شکرگڑھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے چکر میں ٹکٹ کے لیے درخواست تک نہ دی تھی، پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2013 میں بھی ن لیگ قیادت دانیال عزیز کو ٹکٹ دینےکےحق میں نہیں تھی، میں نے دانیال عزیز کے لیے 20 منٹ کے دلائل دیے، وفاداری کی گارنٹی بھی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز نے ن لیگ پر مہنگائی کا الزام لگایا اور مجھے ذمہ دار قرار دیا، مہنگائی تو پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف پروگرام نےکی۔