ریٹرننگ افسر کو ہراساں کرنے والا امیدوار الیکشن کمیشن میں طلب سوشل میڈیا پر این اے 171 کے امیدوار کئ جانب سے شور شرابے کی ویڈیوز وائرل ہیں

الیکشن کمیشن نے رحیم یار خان میں ایک امیدوار کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو ہراساں کیے جانے پر صوبائی الیکشن کمشنر کو مذکورہ امیدوار کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں معاملے کی باقاعدہ سماعت کے لیے طلب کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں امیدوار کی جانب سے رحیم یارخان میں آر او کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

یہ واقعہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 کے امیدوار کی جانب سے ڈی آر او آفس میں پیش آیا۔

وائرل ویڈیو میں امیدوار کو برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ، ’کسی عدالت کی جرات ہے کہ ہمیں کہے کہ باہر جا کر لان میں کھڑے ہوجاؤ۔

امیدوار نے ریٹننگ افسر سے یہ بھی کہا کہ آپ کی یہ کرسی ہمارے پیسوں کی دی ہوئی ہے سرکار، ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لیتے ہیں آپ اور آپ ہمیں کہتے ہیں کھڑے ہوجاؤ جاکر۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حوالے سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہےکہ این اے 171 میں ایک امیدوار نے انتخابئی نشان کی الاٹمنٹ کے موقع پر مداخلت کی ۔

ترجمان کے مطابق معاملے کی سنگینی کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے فوری طور پر نوٹس لیا، چیف الیکشن کمشنر نے ذاتی طور پر چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی آراور، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاناور ڈی پی او سے بات کر کے ابتدائی معلومات حاصل کیں۔

پراساں کرنے والے امیدوار کو الیکش کمشنر پنجاب کے ساتھ منگل کو الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے تا کہ آئین اور قانون کے تحت مزید کارروائی کی جاسکے۔