پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر کیس خارج

سپریم کورٹ کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس پشاور ہائی کورٹ سے بھی واپس لے لیا۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل شاہ فیصل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہماری درخواست غیرمؤثر ہو گئی ہے، ہم اپنی درخواست واپس لیتے ہیں۔

جس کے بعد عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔