غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

 راولپنڈی: غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

سینیئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔

گزشتہ روز، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہو سکی تھی اور عدالت نے کارروائی آج تک مؤخر کی تھی۔

دوران سماعت وکلاء صفائی نے عدالت کو بشریٰ بی بی کی آئندہ سماعت پر حاضری کی تحریری یقین دہانی کرائی تھی۔