صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 ہفتوں کی توسیع

مسلم لیگ ن کا انتخابی دفتر جلانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔

پولیس نے صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پییش کیا۔

کیس کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نےسماعت کی۔

پولیس کی جانب سے مزید جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 جنوری تک توسیع کردی۔

صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔