چودھری سرور کا این اے 127 میں بلاول بھٹو کی بھرپور حمایت کا اعلان

سابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے ترجمان بلاول بھٹو،ذوالفقار علی بدرنے  ملاقات کی ہے۔

چودھری سرور نے این اے 127 میں بلاول بھٹو کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، سابق گورنر پنجاب این اے 127 میں خود بلاول بھٹو کی الیکشن کمپین کریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کے حق پر ڈاکاڈالنے والوں سے مقابلہ کیا۔

پیپلزپارٹی این ایف سی اور 18ویں ترمیم پر یقین رکھتی ہے،ہم نے سلیکٹڈ اور آمرانہ دور کا عوامی حمایت سے خاتمہ کیا،سازش کی جارہی تھی کہ ایک بار پھر ون یونٹ قائم کیاجائے۔

کسی کو عوام کی تکلیف کا کوئی اندازہ نہیں ،کسی کو اندازہ نہیں کہ اسلام آبادمیں فیصلوں کا اثر عوام پر ہوتاہے،جتنا معاشی بحران آج ہے وہ تاریخ میں نہیں دیکھا۔

بلاول بھٹو مزید بولے معاشرے میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کےبرے اثرات ہیں ،پاکستان سیاسی اور معاشی بحران سے دوچارہے ،ایک دوسرے پرالزامات لگاتے لگاتے ہم ذاتی دشمنی تک پہنچ گئے۔

غلط فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی اوربےروزگاری میں اضافہ ہوا،معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہے ،دہشت گر د ایک بار پھر سر اٹھارہے ہیں،پیپلزپارٹی اور جیالوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

اس بار ہم پاکستان کو پہلے سے بچائیں گے ،8فروری کو ایک نئی سوچ کا انتخاب کریں گے ،لوگ ہی میری فوج اور میری طاقت ہیں۔

جب ہم کابل میں چائے پی رہے تھے تو اندازہ نہیں تھاکہ بوجھ اٹھانا پڑے گا،ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ،بےروزگاری اور مہنگائی سے ہے۔

ہم یہ نہیں سوچتے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی یا شہبازشریف نے اپنے حلقے میں کیاکیا،ہم صرف اور صرف اپنے عوام کو جواب دہ ہیں۔