ہائیکورٹس سے انتخابی نشان تبدیل ہونے پر متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونےکا خدشہ

اسلام آباد: ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے باعث متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونےکا خدشہ ہے۔

ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے معاملے پر  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی نشان  تبدیل کرنے کے معاملے پر ہائی کورٹس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ انتخابی نشان تبدیل ہوئے تو الیکشن کمیشن متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی کرسکتا ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع  ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام گزشتہ  روز سے شروع ہوچکا ہے۔