الیکشن کمیشن کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات کو اجلاس طلب

عام انتخابات میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے، اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، آئی جیز، وزارت داخلہ، دفاع، سکیورٹی اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق سکیورٹی معاملات زیر بحث آئیں گے۔