لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریٹرننگ آفیسر (آر او) اور اپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے اور ان کا کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
عمران خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھاکہ ریٹرننگ آفیسر اور اپلیٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مستردکیے لہٰذا عدالت اپلیٹ ٹریبونل اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔
خیال رہے کہ عمران خان کے لاہور اور میانوالی سے الیکشن لڑنے کیلئے اپیل کی تھی، آر او اور اپلیٹ ٹربیونل نے این اے 122 اور این اے89 سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔