مراد سعید بھی الیکشن سے دستبردار، ٹکٹ واپس کردیا

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید بھی عام انتخابات سے دستبردار ہوگئے اور انہوں نے پارٹی کو ٹکٹ بھی واپس کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کےوکیل نے بتایا کہ مراد سعید نے پارٹی کو ٹکٹ واپس کردیا ہے۔

ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایپلٹ ٹربیونل نے درخواست گزار کی اپیل تیکنیکی گراونڈ پر خارج کیا تھا، ٹربیونل اس وقت غیر فعال ہے، اس لیے اس کیس کو واپس بھیج بھی دیں تو کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی۔

پشاور ہائی کورٹ نے مزید سماعت کئے بغیر مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست نمٹادی۔