انتخابی مہم پر توجہ رکھیں، 8 فروری کو کامیابی آپ کی ہوگی، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتخابی مہم پر توجہ رکھیں، 8 فروری کو کامیابی آپ کی ہوگی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا کہ انتخابی مہم پر توجہ رکھیں، 8 فروری کو کامیابی آپ کی ہوگی، پی ٹی آئی ہفتے سے بھرپور انتخابی مہم شروع کررہی ہے۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہفتے کے دن سے تمام کارکنان عوام کے پاس جائیں، ہم عوام سے ووٹ مانگیں گے، ہر سختی کو برداشت کریں گے۔

ایران کی جانب سے دراندازی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران برادر اسلامی ملک ہے، کشیدگی نہیں بڑھنی چاہیئے، پاکستان کسی کو دراندازی کی اجازت نہیں دے گا، پاکستانی افواج کی جانب سے ایران کو مناسب جواب دیا گیا۔