اسلام آباد 2024 کے انتخابات میں ریکارڈ 68 فیصد اپیلوں پر امیدواران کے حق میں فیصلے آئے ہیں۔
ہم انویسٹگیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں امیدواروں کے حق میں فیصلے آنے کا تناسب 37 فیصد زیادہ ہے، موجودہ انتخابات میں 2373 امیدواروں نے کاغذات منظور ہونے یا مسترد ہونے پر عدالتوں کا رخ کیا تھا۔
2024 کے انتخابات میں 68 فیصد یعنی 1611 اپیلوں پر امیدواران کے حق میں فیصلے آئے ہیں، انتخابات 2024 میں 73 فیصد یعنی 3240 میں سے 2235 امیدواروں نے اپیلیں جمع کرائیں ہیں، موجودہ انتخاب میں 2195 امیدواروں نے کاغذات مسترد ہونے اپیلیں کی تھی، 1611 امیدواروں کے حق میں فیصلے آئے ہیں۔
جبکہ 178 امیدواروں نے مخالف امیدواروں کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیلیں کی جبکہ صرف 12 پر فیصلے انکے حق میں آئے ہیں ۔
ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق انتخابات 2013 میں صرف 41 فیصد یعنی 1618 مسترد شدہ امیدواروں نے اپیلیں جمع کرائیں، 35 فیصد یعنی 575 اپیلوں پر فیصلہ تبدیل ہوا تھا۔
انتخابات 2008 میں صرف 46 فیصد یعنی 455 مسترد شدہ امیدواروں نے اپیلیں جمع کرائیں، 37 فیصد یعنی 169 اپیلوں پر فیصلہ تبدیل ہوا تھا۔
انتخابات 2002 میں صرف 76 فیصد یعنی 777 مسترد شدہ امیدواروں نے اپیلیں جمع کرائیں، 33 فیصد یعنی 256 اپیلوں پر فیصلہ تبدیل ہوا تھا۔
اس طرح 1988 سے 2024 تک مجموعی طور پر12580 امیدواروں کے کاغزات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں، 59 فیصد یعنی 7166 امیدواران کاغذات مسترد یا منظور ہونے کیخلاف اپیلیوں میں گئے تھے اور مجموعی طور پر 35 فیصد امیدواروں کے حق میں فیصلےآئے۔