ن لیگ نے قومی اسمبلی کی 266 میں سے کتنی جنرل نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کیا؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں میں سے 210 پر امیدواروں کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں میں سے 210 پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اسلام آباد کی 3 میں سے 2 جنرل نشستوں پر لیگی امیدوار ہوں گے۔

خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی کی 45 میں سے 36 جنرل نشستوں پر لیگی امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی 144 جنرل نشستوں میں سے 131 پر ن لیگ کے امیدوار سامنے لائے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ کی قومی اسمبلی کی 61 میں سے 25 نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار ہوں گے، اسی طرح بلوچستان سے قومی اسمبلی کی تمام 16 جنرل نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔