جماعت اسلامی نے امیر جماعت سراج الحق کے انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری کردیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق 20 جنوری کو چیچہ وطنی میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، امیر جماعت 20 جنوری کی رات ڈیجیٹل جلسہ سے خطاب کریں گے، سراج الحق 21 جنوری کو مردان میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے، امیر جماعت کے 22 جنوری کو دیرپائن اور 23 کو ملتان میں جلسے ہوں گے۔
امیر جماعت اسلامی 24 اور 25 جنوری کو خیبرپختونخوا میں انتخابی ریلیوں کی قیادت کریں گے جبکہ حیدرآباد میں 26، اندرون سندھ 27 جنوری کو امیرجماعت کے جلسے ہوں گے۔
سراج الحق 28 جنوری کو کراچی میں جلسہ سے خطاب کریں گے جبکہ سرگودھا، پشاوراور بونیر میں سراج الحق کے جلسے 29، 30 اور 31 جنوری کو ہوں گے۔
امیر جماعت اسلامی یکم فروری کو دیربالا، 2 فروری کو فیصل آباد اور 3 فروری کو گوجرانوالہ میں جلسے کریں گے۔
اسی طرح لیاقت باغ راولپنڈی اور دیر پائن میں سراج الحق 4 فروری کو جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ سراج الحق لاہور میں 5 فروری کو انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔