8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے میڈیا کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی عام انتخابات کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین پیمرا اور پی آئی او کمیٹی ممبران میں شامل ہوں گے، کمیٹی میڈیا کے اداروں سے رابطے میں رہے گی۔
کمیٹی الیکشن کی کوریج اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو دیکھے گی، پیمرا قوانین اور ان کی خلاف ورزی کا بھی جائزہ لے گی۔