ممکنہ عام انتخابات اُور ینگ ووٹرز : 2کروڑ سے زائد نوجوان حق رائے دہی استعمال کریں گے

8فروری کو ہونے والے ممکنہ انتخابات میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھرمیں 2کروڑ سے زائد نوجوان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے خیبر پختونخوا میں نوجوان ووٹروں کی سب سے زیادہ تعداد باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں ہے الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد سابق انتخابات سے زیادہ ہیں 18سے 25 سال ینگ ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 کروڑ 60 لاکھ ہوگئی یہ کل ووٹرز کا 44 فیصد ہیں گزشتہ الیکشن میں ینگ ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ تھی خیبر پختونخوا کا ضلع باجوڑ ٹاپ لسٹ ہے جہاں سب سے زیادہ نوجوان ووٹرز موجود ہیں یہاں نوجوان ووٹرز کی تعداد 54-45فیصد ہے۔ شمالی وزیرستان میں 3  لاکھ 60 ہزار سے زائد ینگ ووٹرز ہیں جبکہ بلوچستان میں سب سے زیادہ ینگ ووٹرز ڈیرہ بگٹی، چاغی سے تعلق رکھتے ہیں۔ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان، لاہور، فیصل آباد، رحیم یار خان میں ینگ ووٹرز 50 فیصد سے زیادہ ہیں۔ سندھ میں کراچی ٹاپ پر ہے۔