الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اہلکاروں کیلئےضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کےمطابق سیکیورٹی اہلکار پرامن ماحول یقینی بنائیں گے،سیکیورٹی اہلکار صاف،شفاف،پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے،بیلٹ پیپرزکی بحفاظت ترسیل سیکیورٹی اہلکاروں کی ذمہ داری ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پولنگ کے اختتام پر بیلٹ پیپرزکی بحفاظت آر او آفس منتقلی سیکیورٹی اہلکاروں کے فرائص میں شامل ہونگے، سیکیورٹی اہلکارڈی آراو، پریزائیڈنگ افسران کےساتھ تعاون کریں گے۔