دو حلقوں میں انتخابات ملتوی : حلقے میں انتخاب کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا، الیکشن کمیشن

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 اور 85 کے امیدوار کی وفات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ میں 8 فروری کو ہونے والا انتخاب ملتوی کر دیا۔

سرگودھا کے حلقہ این اے 83 اور 85 کا انتخابی شیڈول صادق علی ولد الف دین کی وفات کے بعد معطل کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مرحوم صادق علی سرگودھا کے 2حلقوں سے امیدوار تھے۔

انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن سرگودھا میں مذکورہ حلقے کے ریٹرننگ آفیسر شعیب احمد نسوانہ نے جاری کیا اور بتایا کہ حلقے میں انتخاب کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔