انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے ایک لاکھ 68 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی قلت

اسلام آباد: عام انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کیلئے ایک لاکھ 67 ہزار733 اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے۔

ملک بھر کیلئے الیکشن ڈیوٹی کیلئے 5 لاکھ 35 ہزار402 سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

پنجاب ،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کیلئے پولنگ ڈے پر3لاکھ 67 ہزار 669 سکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔

اسلام آباد میں 4500، پنجاب میں 1 لاکھ 30 ہزار سکیورٹی اہلکار پولنگ ڈے پر سکیورٹی کیلئے دستیاب ہیں۔

سندھ میں ایک لاکھ پانچ ہزار، کے پی کے میں 89 ہزار 959 اور بلوچستان میں 38 ہزار 210 صوباٸی سیکیورٹی اہلکار ہیں۔

چاروں صوبوں نے سکیورٹی اہلکاروں کی کمی سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا۔