پی ٹی آئی امیدوار ارسلان خالد پر حملہ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) ڈسٹرکٹ سینٹرل کے امیدوار ارسلان خالد پر حملہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی فلک الماس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پی ٹی آئی کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا، اس دوران ارسلان خالد پر ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان نے حملہ کیا اور ارسلان خالد سمیت دیگر کارکنان کو بھی شدید زخمی کیا۔

ارسلان خالد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق حملہ آواروں نے ارسلان خالد کو شدید زخمی کیا، وہ این اے 248سے امیدوار ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم کارکنان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، اور الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں واقعے کا نوٹس لیں۔

فلک الماس نے مزید کہا کہ پرامن سیاسی مہم میں تصادم پیدا کرکے حالات کشیدہ کیے جارہے ہیں۔