پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کو تباہ کردیا، 8 فروری کا الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ 8 فروری کو پورے ملک میں شیر کی دھاڑ ہوگی، الیکشن کے دن کا سورج شیر کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا، عام انتخابات ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام سے کیے وعدے پورے کیے، ہم نے آئی ایم ایف معاہدے کو بحال کیا، 16ماہ دن رات محنت کرکے ملک کو بچایا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے سیاست داؤ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملک دیوالیہ ہو جاتا تو گلی گلی میں روٹی کیلئے لڑائیاں ہوتیں۔
حمزہ نے مزید کہا کہ نوازشریف نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، ن لیگ کے دور میں پیٹرول 70 روپے فی لیٹر تھا۔
لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ قائد ن لیگ کے دور میں چینی 55 روپے فی کلو تھی، ہمارے دورمیں بجلی 7 روپے فی یونٹ تھی۔