بنوں میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذ

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ڈپٹی کمشنر شاہ سعود کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ضلع میں 21 جنوری سے 19 فروری تک 30 دنوں کیلئے اسلحہ کی نمائش اور لے کر پھرنے، کالے شیشوں کا استعمال اور بغیر اجازت کے کارنر میٹنگ کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پچاس افراد سے زائد کے جلسے یا کارنر میٹنگ کیلئے انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں پر ڈومیل میں الیکشن آفس سیل کردیا ہے۔