خیبر پختونخوا میں18 سے35سال کی عمر کے درمیان 50فیصد ووٹر 2024کے عام انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہوں گے جبکہ صوبے میں56سے65سال کی عمر کے درمیان کے ووٹرز کی تعداد سب سے کم8فیصد یعنی صرف 1810333ہے۔
صوبے میں خواتین ووٹرز کی تعداد45فیصد ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 55 فیصد ہے۔
الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا میں مجموعی ووٹرز کی تعداد2کروڑ 16 لاکھ92ہزار381ہے جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد 98لاکھ61ہزار698اور مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ18لاکھ30ہزار683ہے۔
ریکارڈ کے مطابق18سے35سال کے درمیان ووٹرز کی تعداد سب سے زیادہ ایک کروڑ7لاکھ91ہزار779ہےجو 49.74فیصد بنتی ہے۔اسی طرح 36سال سے 45 سال کے درمیان رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 44 لاکھ 20ہزار754ہے جبکہ 46سال سے55سال کے درمیان ووٹرز کی تعداد28لاکھ47 ہزار155ہے۔
ریکارڈ کے مطابق56سال سے65سال کے درمیان ووٹرز کی تعداد18لاکھ 10ہزار333ہے۔ اسی طرح 66سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد18 لاکھ 22ہزار360بتائی جاتی ہے۔
2018میں خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز کی تعداد8704628تھی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6609541تھی ۔ تاہم 2019میں ووٹرز کی تعداد بڑھ گئی مرد ووٹرز کی تعداد 10817960اور خواتین کی8132940ہو گئی ۔