پنجاب میں الیکشن سے قبل ہی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ کا الیکشن سے قبل ہی پنجاب میں فوج تعینات کر نے کا فیصلہ ، تاریخ کاا علان بھی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دوران ڈیوٹی کیلئے پنجاب میں  انتخابات سے قبل ہی فوج کو ڈیپلائے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب میں فوج 5فروری کو ڈیپلائے کر دی جائے گی ، فوج پنجاب کے تمام اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی میں پولیس اور انتظامیہ کی مدد کرے گی۔

 دوسری جانب پنجاب پولیس نے الیکشن سیکیورٹی کیلئے  اپنےتمام ذرائع استعمال کرنے کافیصلہ کیا ہے ،الیکشن 2018میں ڈیوٹی دینے والےایک لاکھ 60 ہزار رضاکارڈیوٹی پر تعینات نہیں کئے جائیں گے،رضاکاروں کی کمی پوری کرنے کےلئے تمام پولیس ملازمین تعینات کئے جائیں گے،رضاکاروں کی تعیناتی نہ ہونے سے45کروڑ سے زائد کی رقم کافائدہ ہوگا،الیکشن میں1لاکھ30ہزارپولیس اہلکارتعینات کیےجائیں گے،عام انتخابات کیلئے66ہزارفوج ورینجرزکے جوان تعینات کیے جائیں گے ، 13ہزار 100لیڈی اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگی،حساس ترین پولنگ سٹیشنزپر5حساس پولنگ سٹیشنز پر4 اہلکارتعینات ہوں گے،5پولنگ سٹیشنزپرایک موٹرسائیکل پر2اہلکار پٹرولنگ کریں گے،25پولنگ سٹیشنزپر6اہلکار پٹرولنگ ڈیوٹی سرانجادیں گے۔