پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کا فیصلہ ایک بار پھر الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں آگیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے معاملہ الیکشن کمیشن کا بھجوا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے این اے 128 سے تحریک انصاف کے امیدوار سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست جمعرات کے روز نمٹا دی تھی۔
اب اس پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دورکنی بنچ درخواست دادرسی کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجواتا ہے، الیکشن کمیشن درخواست کو کمپلینٹ تصور کرتے ہوے قانون کے تحت فیصلہ کرے۔
دورکنی بنچ ںے درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ رات تاخیر سے فیصلہ سنا دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل میں درخواست کی مخالف کی تھی اور پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی کو مسترد کر دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے لاہور ہائیکورٹ کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے بھی تحریک انصاف کی اپیل مسترد کر دی تھی ، اس وقت تحریک انصاف کا کوئی چیئرمیں نہیں ہے اور پی ٹی آئی کا چیئرمین کے بغیر کوئی وجود نہیں ۔
سلمان اکرم راجہ کے وکیل نے کہا کہ برسٹر گوہر نے پارٹی سربراہ کے طور پر انکو پارٹی ٹکٹ جاری کیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔a