بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں آج رات سے ملک میں داخل ہوں گی۔
اس حوالے سے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے کہا کہ مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وفقے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے سسٹم کے تحت 29 جنوری تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔