پشاور سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 29پر عوامی نیشنل پارٹی جمعیت علماء اسلام (ف) اور تحریک انصاف (آزاد امیدوار) میںکانٹے کا مقابلہ متوقع ہے این اے 29پر جے یو آئی کی جانب سے اخونزادہ عرفان اللہ شاہ پی ٹی آئی (آزاد) ارباب عامر ایوب اے این پی ثاقب اللہ چمکنی پیپلز پارٹی کے ملک جاوید اعوان جماعت اسلامی کے جسٹس ریٹائرڈ غلام محمددین انتخابی میدان میں موجود ہیں این اے 29پر اس سے قبل عامر ایوب پی ٹی آئی سے کامیاب ہو ئے تھے تاہم این اے 29کا حلقہ زیادہ تر دینی علاقے پر مشتمل ہے او رجے یو آئی این اے 29میں منظم نظر آ رہی ہے جبکہ جے یو آئی کی تنظیمیں بھی پہلے سے ہی منظم ہیں اے این پی کے ثاقب اللہ چمکنی بھی اس سے قبل بھی انتخابات لڑ چکے ہیں وہ 2008ء کے انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے سیاسی مبصرین کے مطابق جس حلقہ میں تنظیمیں مضبوط ہوں اس حلقے میں حلقے کے امیدوار کے کامیابی کے زیادہ ترامکانات ہوتے ہیں اے این پی اور پی ٹی آئی کے دو امیدواروں کے کھڑے ہونے کے باعث ووٹوںکی تقسیم کے بھی امکانات ہیں ۔