پیپلزپارٹی نے انتخابی منشور جاری کردیا ، جس میں تنخواہ دُگنی کرنے، 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنا، نوجوانوں کے لئے نئی نوکریاں اور کسانوں کے لئے اہم اعلانات شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے 64 صفحات پرمشتمل مکمل انتخابی منشور جاری کردیا، پیپلزپارٹی کے منشور میں عوامی حکومت کیلئے اصلاحات کرنے اور معاشی ترقی بڑھانے کا عہد کیا گیا ہے۔
معاشی بہتری، اقتصادی اور بیرونی قرضے ختم کرنے اور نخواہ دار طبقے کی تنخواہ دُگنی کرنے کاپلان منشورکا حصہ ہیں جبکہ کم از کم تنخواہ 8 فیصد کا اضافہ ہر سال کرنا پی پی منشور میں شامل ہیں۔
نوجوانوں کے لئے نئی نوکری پیدا کرنا اور 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنا پی پی پی منشور کا حصہ ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سےنمٹنے کا حل بھی منشور کا حصہ بنایا گیا ہے۔
تعلیم سب کے لئے ، پی پی پی منشور عوام کا بنیادی حق قرار دیا گیا اور کہا ہے کہ ہر30 منٹ کےسفر پر پرائمری اسکول اورایک گھنٹے کےسفر پر مڈل اورسیکنڈری اسکول لازمی ہوگا۔
پاکستان کےہر ضلع میں یونیورسٹی کاقیام ، مفت پرائمری صحت اورادویات پورے ملک میں فراہمی پیپلز پارٹی کےمنشور کا حصہ ہے اس کے ساتھ تمام بنیادی صحت مراکزمکمل فعال کرنا ، ملک بھرمیں دل، جگر، گردہ مکمل فری علاج پی پی منشور میں شامل ہیں۔
ملک بھرمیں 30 لاکھ غریبوں کومفت فراہمی ، کچی آبادی کو ریگولرائز کرکے مالکانہ حقوق دینا ، نجی شعبے کے افراد کو گھروں کیلئے سستا قرضہ فراہم کرنا بھی پی پی منشور کا حصہ ہے۔
پیپلز پارٹی نے منشور میں کسانوں کے لئے اہم فائدوں کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان ہماری معیشت میں اسٹیک ہولڈر ہوں گے جبکہ کسانوں کوسبسڈی پر کھاد، یوریا فراہم کرنا ، زمینوں کی بہتری اور پانی فراہمی پی پی منشور کا حصہ ہے۔
کسانوں کو جدیدموسمی تبدیلیوں کےبعد فصل لگانے میں آگاہی دینا منشور میں شامل جبکہ کسانوں کےفصل کی انشورنس کرانا حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔
پیپلز پارٹی نے منشور میں مزدوروں کیلئےبڑےدعوےکردیئے ہیں، انڈسٹریل اور دیگر مزدوروں کو مزدور کارڈ کےذریعے بنیادی سہولیات فراہم کریں گے جبکہ مزدوروں کو محنت کےمطابق تنخواہ کی فراہم کرانا حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔
پی پی منشور میں کہا گیا ہے کہ مزدور کارڈز کے ذریعے مزدوروں کے بچوں کی اسکول فیس مفت ہوگی، مزدور کارڈ کے ذریعےمزدورخاندان کے افراد کی صحت انشورنس ہوگی۔
مزدور کارڈ سےسوشل سیکیورٹی اور پنشن کی فراہمی یقینی بنائے جائے گی اور مزدوروں کو اولڈ ایج سہولیات معذوری سہولیات مزدور کارڈ کے ذریعے دی جائیں گی۔
پیپلزپارٹی کے منشور میں یوتھ کارڈ کے اجراکا اعلان شامل ہیں ، محنتی نوجوان لڑکوں،لڑکیوں نوکری حاصل کرنے کیلئےمالی مدد کی جائے گی ، اعلیٰ تعلیم کے لئے طُلبہ قرضہ (اسٹوڈنٹس لون ) متعارف کرایا جائے گا۔
ملک بھر میں یوتھ سینٹر قیام، لائبریری، ووکیشنل سہولیات سمیت دیگر کا قیام منشورمیں شامل ہیں۔