انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی، پشاور کے رہائشی انجینئر قاضی محمد سلیم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ من پسند افراد کو ووٹ دیکر منتخب کرانا شہریوں کا آئینی حق ہے،ووٹرز کو انکے بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا،کوئی بھی سیاسی جماعت ہو اس کے آئینی حقوق ختم نہیں کئے جاسکتے۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس دیا جائے، تمام سیاسی جماعتوں کے ووٹرز کو انتخابات کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کیا جائے۔