صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ 31 جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
چترال، سوات، مانسہرہ ،چارسدہ، مردان، صوابی، خیبر، باجوڑ اور بنوں میں آج بارش متوقع ہے۔ جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے، مالم جبہ میں منفی 3، دیر منفی 2 اور چترال منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔