عام انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر میں قائم کیے جانے والے 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز کو الیکشن کمیشن نے حساس یا انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قائم کیے جانے والے کُل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز میں سے 46 ہزار 65 (50 فیصد سے زیادہ) کو حساس قرار دیا گیا ہے، جن میں سے 27 ہزار 628 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 18 ہزار 437 انتہائی حساس ہیں۔
پنجاب میں "حساس" اور "انتہائی حساس" پولنگ اسٹیشنز کی کُل تعداد 18 ہزار 620 ہے، ان میں 12 ہزار 580 کو حساس اور 6 ہزار 40 کو انتہائی حساس قررا دیا گیا ہے، صوبے میں کُل 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 32 ہزار 324 پولنگ اسٹیشنز کو " نارمل" قرار دیا گیا ہے۔
سندھ میں 6 ہزار 545 پولنگ اسٹیشنز کو"حساس" اور 6 ہزار 524 "انتہائی حساس" قرار دیے گئے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ صوبے کے کُل 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 5 ہزار 937 پولنگ اسٹیشنز کو "نارمل" قرار دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 10 ہزار 309 ہے، جن میں سے 6 ہزار 166 پولنگ اسٹیشنز "حساس" اور 4 ہزار 143 "انتہائی حساس" قرار دیے گئے ہیں، صوبے میں پولنگ اسٹیشنز کی کُل تعداد 15 ہزار 697 ہے، جن میں سے صرف 5 ہزار 388 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
بلوچستان میں کل 5ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 961 نارمل قرار، 2ہزار 337پولنگ اسٹیشنز "حساس" 1ہزرار730 انتہائی حساس قرار دیے گئے۔