خیبرپختونخوا میں 2018 کی نسبت 40 لاکھ ووٹرز کا اضافہ : 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ووٹرز میں خواتین ووٹرز کا تناسب 45 فیصد سے زیادہ

خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، 2018 کی نسبت 40 لاکھ نئے اضافی ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے۔

الیکشن کمیشن سے حاصل کردہ دستاویز کے مطابق خیبرپختوںخوا میں 2018 کی نسبت 40 لاکھ 88 ہزار 274 ووٹرز کا اضافہ ہے۔

دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2018 میں ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 78 ہزار 845 تھی جو اب 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 پر پہنچ گئی ہے۔

خواتین ووٹرز کی تعداد میں 23 لاکھ 63 ہزار 980 اور مرد ووٹرز کی تعداد میں 17 لاکھ 24 ہزار 294 مرد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد خواتین ووٹرز کا تناسب 45 اعشاریہ 53 فیصد اور مرد ووٹرز کا 54 اعشاریہ 47 فیصد ہے۔