بلوچستان: 3 ہزار قیدیوں میں سے صرف 166 نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں دیدیں

بلوچستان کی 12 جیلوں اور 17 جوڈیشل لاک اپ میں پابند سلاسل 3 ہزار قیدیوں میں سے صرف 166قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں دے دیں۔

محکمہ جیل بلوچستان کے حکام کے مطابق صوبے کی 12 میں سے 7 جیلوں مچ ، مستونگ، ژوب، ڈیرہ مراد جمالی، لورالائی، پشین اور سبی کے 162 قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ دینے کیلئے اپنے اپنے ریٹرننگ آفیسر کو درخواستیں دی ہیں۔

ان میں سینٹرل جیل مچ کے 103قیدی، سینٹرل جیل مستونگ کے 3، ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی کے 18، ڈسٹرکٹ جیل لورالائی کے 15، ڈسٹرکٹ جیل ژوب کے 12، ڈسٹرکٹ جیل سبی کے 6 اور ڈسٹرکٹ جیل پشین کے 5 قیدی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق صوبے کے 17 جوڈیشل لاک اپ میں سے صرف 2 قلعہ سیف اللہ، جوڈیشل لاک اپ کے 3 قیدیوں اور ڈیرہ بگٹی جوڈیشل لاک اپ کا ایک قیدی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ دے گا۔