پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی الیکشن کروانے پرغور

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن کروانے پر غور شروع کردیا گیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے متفقہ طور پر انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ممکنہ طور پر پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن عام انتخابات سے قبل کروائے جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے پینل تشکیل دیا جا رہا ہے چیئرمین کے لیے بیرسٹر گوہر ہی امیدوار ہوں گے اور چار سے پانچ روز میں انٹرا پارٹی الیکشن متوقع ہیں۔