سعودی محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جدہ، مکہ مکرمہ، طائف اور مدینہ منورہ سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق تبوک، عسیر اور الباحہ میں بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ جمعے تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں موسم غیر یقینی رہے گا جبکہ گرد آلود، تیز ہواؤں اور برفباری کا بھی امکان ہے۔
موسمی صورتحال کے باعث سعودی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ غیر یقینی موسمی حالات کے پیشِ نظر تعلیم کا سلسلہ آن لائن ہوگا جبکہ الباحہ اور عسیر ریجن میں النماص اور بلقرن کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔