امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

 اسلام آباد: خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کل اہم اجلاس طلب کر لیا۔

نگراں وزیر داخلہ اور سیکریٹری داخلہ اجلاس میں شریک ہونگے۔ کے پی کے اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور حساس اداروں کے نمائندگان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ آج خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان لیڈر اور قومی و صوبائی نشستوں سے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار ریحان زیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے جبکہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پی پی پی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 5 کارکن زخمی ہوگئے۔