خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مختلف حلقوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق بیلٹ پیپرز کی طباعت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرنٹنگ کے دوبارہ احکامات آئے تو کاغذ موجود نہیں ہوگا، بیلٹ پیپر نہیں چھپ سکیں گے، خصوصی فیچرز والا کاغد ختم ہو گیا، پرنٹنگ کارپوریشنز کی بھی گنجائش کم ہے۔