نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ بدامنی انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش ہے۔ سکیورٹی خدشات پر انتخابات ملتوی کئے گئے تو یہ عوام سے زیادتی ہوگی۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محسن داوڑ نے کہا کہ بدامنی اور سکیورٹی خدشات کے نام پر شمالی وزیرستان میں انتخابات ملتوی کیے گئے تو حمایت نہیں کریں گے۔
محسن داوڑ نے مزید کہا کہ رواں ماہ انتخابی ریلی کے دوران مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم ان کے پارٹی ورکرز چلا رہے ہیں مگر اس کے باوجود ان کے حلقے میں انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کی حمایت نہیں کی جائے گی۔