مظفر گڑھ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 پر امیدوار جمشید دستی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
حکام کے مطابق جمشید دستی نے بغیر اجازت جلسہ اور غیر شائستہ تقریر کی تھی۔
جمشید دستی کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ جمشید دستی نے چار دیواری میں کارنر میٹنگ کی تھی، غیراخلاقی زبان بھی استعمال نہیں کی گئی۔