خیبرپختونخوا : انتخابی امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف کاروائیوں کے اعداد و شمار جاری  : مجموعی طور پر 16 لاکھ 95 ہزار روپے جرمانے عائد

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف مانیٹرنگ افسران کی کار روائیوں کے  اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 
 مجموعی طور پر 16 لاکھ 95 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔
  پشاور ڈویژن میں مجموعی طور پر 1لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد ہوئے۔

ملاکنڈ ڈویژن میں  4 لاکھ55 ہزار  روپے جرمانے عائد کئے گئے
 ہزارہ ڈویژن میں  2 لاکھ 26 ہزار روپے جرمانے لگائے گئے
مردان ڈویژن میں 1لاکھ 5 ہزار روپے  جرمانے عائد کئے گئے۔
کوہاٹ ذویژن میں 3 لاکھ 29 ہزار روپے جرمانے لگائے گئے
بنوں ڈویژن میں 1 لاکھ 65 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے
ڈی آئ خان ڈویژن میں 2 لاکھ 40 ہزار روپے جرمائے گئے۔