پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ دُھند کے باعث 25 پروازیں تاخیرکا شکار ہوئیں۔

موسم کی خرابی کے باعث ملک بھر میں 11 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 2 پروازوں کو متبادل ائرپورٹ منتقل کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 منسوخ کر دی گئیں۔

اسلام آباد سے اسکردوک ی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 451، 452 بھی موسم کو دیکھتے ہوئے منسوخ کردی گئیں۔

اس کے علاوہ کراچی سےکوئٹہ پی کے 310، 311 اور اسلام آباد سے بھی پی آئی اے کی پرواز 208 منسوخ کی گئی۔

اس کے علاوہ پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 322 اور پی کے 323 بھی منسوخ کردی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں کے علاوہ پشاور دوحہ کیلئےغیر ملکی ائرلائن کی 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

دُھند کے باعث اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل اباد سیالکوٹ اورملتان کی 25 پروازیں تاخیرکا شکار ہوئیں۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جنوری میں دھند کے باعث 770 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ موسم کی خرابی کے باعث 200 پروازوں کو منتقل کرنا پڑا۔