سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ن لیگ شریف خاندان کو گالیاں دینے والوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہی ہے، پارٹیاں بدلنے والا بھی میرے مخالف الیکشن لڑ رہا ہے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہاکہ گھڑیال پر الیکشن لڑنے والے ن لیگ سے ٹکٹ نہ لے سکے عوام کے لئے کیا کریں گے، گھڑیال پر نواز شریف کی تصویر لگا کر ووٹ مانگی جا رہی ہے، دوسری طرف بار بار پارٹیاں بدلنے والے ہیں جنہوں نے پی آئی اے کا بیڑہ غرق کیا۔
انہوں نے کہا کہ جو اپنی پارٹی سے اپنے لئے ٹکٹ نہ لے سکیں وہ عوام کے لئے کیا کریں گے، میں سیاست میں کبھی گھٹیا الفاظ اور اخلاق سے گری گفتگو کا سہارا نہیں لیا ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، مجھے ابابیل نشان ملا جس کا ذکر قرآن مجید میں ہے۔