اسلام آباد کے تین حلقوں میں 78 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

اسلام آباد کے تین حلقوں میں حساس پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تین حلقوں میں 990 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، اسلام آباد کے تین حلقوں میں 78 پولنگ اسٹیشنزکو حساس قراردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 78 حساس پولنگ سٹیشنز کو تین کیٹگریزمیں شامل کیا گیا ہے، 17 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 28 کیٹگری اے حساس اور 33 حساس پولنگ سٹیشنز کیٹگری سی میں شامل ہیں، اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں 158 پولنگ سٹیشنز مشترکہ طور پر قائم کیے گئے ہیں، اسلام آباد میں 777 پولنگ اسٹیشنز نارمل ہیں۔