ملکہ کوہسار مری میں 5۔8انچ تک ریکارڈ برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئی

ملکہ کوہسار میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے وادی کے حسن کو چار چاند لگادیے، گزشتہ روز مری میں 8.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

مری میں سیزن کی پہلی برفباری کے دوران 8.5 انچ سے زائد برف پڑی جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے جوک در جوک مری کا رخ کرنے لگی۔

گزشتہ روز برفباری کے دوران 4 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں اور 18 سو سے زائد آؤٹ ہوئیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مری کی کنٹرول روم کے ذریعے شاہراؤں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

برف باری اور پھسلن سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات تک شاہراؤں پر ٹریفک کا نظام شدید متاثر رہا۔ 17 میل اور دیگر انٹری پوائنٹس سے سیاحوں کے مری داخلے کو بھی رات بھر بند رکھا گیا۔