عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم

 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کی مانیٹرنگ، نگرانی کیلئے پنجاب پولیس نے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

الیکشن کنٹرول روم کو تمام اضلاع کی مانیٹرنگ کیلئے 10 ریجنز میں تقسیم کیا گیا  ہے۔ کنٹرول روم 3 شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کرے گا۔

اسد ملہی کا کہنا تھا کہ پاک فوج، رینجرز کیساتھ الیکشن کنٹرول روم کی کو آرڈینیشن رہے گی۔ سف سٹی سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کو لنک اپ کر دیا گیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کنٹرول روم کے ذریعے فوری کسی بھی معاملے پر ریسپانس کرنا ممکن بنایا جائے گا۔