9 مئی واقعات کیس؛بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی واقعات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت  منظور کرلی۔

اے ٹی سی عدالت میں 9 مئی واقعات کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیس کی سماعت کی۔

جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی کیس میں نامزد ملزمان بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ سناتے ہوئے بارہ, بارہ مقدمات میں ضمانتیں منظورکیں۔