پچاس لاکھ روپے لے کر نوکری نہ دینے کا الزام : فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا : ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔

دسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج ڈاکٹر سہیل نے فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی جبکہ سول جج ڈاکٹر سہیل نے فواد چوہدری کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری پر شہری سے 50 لاکھ روپے لے کر نوکری نہ دینے کا الزام ہے۔