نواز شریف کی کامیابی کیخلاف درخواست آر او کو دینے کی ہدایت : امیدواروں کو صفر ووٹ کیسے ملے؟ حلقہ این اے 130 سے امیدوار اشتیاق چوہدری کی درخواست پر سماعت

الیکشن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست گزار کو ریٹرننگ افسر کو درخواست دینے کی ہدایت کردی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے امیدوار اشتیاق چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نواز شریف کو مبینہ طور پر دھاندلی کے ساتھ کامیاب کرایا گیا، اس حلقے سے میں بھی امیدوار تھا، 14 امیدواروں کو صفر ووٹ ملے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ریٹرننگ افسر کو درخواست دی۔

 درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت میری اس پٹیشن کو ہی درخواست تصور کرلے۔

یاد رہے کہ اس حلقے سے مسلم ليگ ن کے قائد محمد نواز شریف کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔