اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
ہائیکورٹ میں علیمہ خان کو جاری ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشتگردی ونگ کے نوٹسز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے میں کوئی شکایت یا انکوئری ہے تو اسکی رپورٹ علیمہ خان کو فراہم کی جائے، ایف آئی اے علیمہ خان کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی بھی نہ کرے۔
وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے کے پاس کوئی ایسا مواد موجود نہیں جس سے سائبر کرائم ہوا ہو ، چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے آج ہی علیمہ خان کے خلاف انکوائری یا شکایت کی تفصیلات فراہم کرے ، رپورٹ کی کاپی مل جانے کے بعد اپنا جواب ایف آئی اے کو جمع کروا دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ اس دوران علیمہ خان کو ہراساں نہ کیا جائے ، بعد ازاں سماعت ملتوی کر دی گئی۔