پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے احمر رشید گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ نومنتخب ایم پی اےاحمر رشید بھٹی کوپولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مط ابق  ایس ایچ او ٹاؤن شپ عرفان چدھڑ نے گھر پر چھاپہ مار  پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار احمر رشید بھٹی کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق ملزم بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 9 مئی  جلاو گھیراؤ اور  جناح ہاؤس پر دھاوا بولنے  والوں میں شامل تھا۔

خیال رہے کہ پنجاب کے صوبائی حلقے پی پی 165 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احمر رشید بھٹی  29 ہزار 390 ووٹ حاصل کر کے کامیا ب ہوئےجبکہ ان کے مقابلے میں لیگی امیدوار شہزاد نذیر سندھو 28 ہزار 427 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔